گگومنڈی، تجاوزات کیخلاف آپریشن ،متعدد علاقے کلیئر

گگومنڈی، تجاوزات کیخلاف آپریشن ،متعدد علاقے کلیئر

گگومنڈی (نامہ نگار)چیف آفیسر ضلع کونسل کے حکم پر گگومنڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے۔۔

 دوران مغل پورہ چوک اور سٹیشن بازار میں غیر قانونی تجاوزات ختم کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کی شکایات پر چیف آفیسر ضلع کونسل ملک ساجد محمود کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر طارق گلزار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھاری مشینری کے ذریعے کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دکانوں کے آگے قائم تھڑے ، شٹر اور کیبن مسمار کر دئیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں