پیما سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کیخلاف فزیکل ویریفکیشن شروع

پیما سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کیخلاف فزیکل ویریفکیشن شروع

صوبے بھر میں طلبہ کی تصدیق، جعلی داخلوں کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر میں پیما سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کی روک تھام کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے طلبہ کی فزیکل ویریفکیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق ویریفکیشن کا عمل 4 مئی سے 21 مئی تک جاری رہے گا، جس کے دوران ہر سکول میں زیرِ تعلیم طلبہ کی موجودگی کو فزیکلی چیک کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد سکولوں میں فرضی یا کاغذی داخلوں کو ختم کرنا اور اصل طلبہ کی درست تعداد کو یقینی بنانا ہے ۔پیما حکام نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ کی تصدیق سال میں دو بار لازمی قرار دی گئی ہے ، جو ہر سال مئی اور اکتوبر میں کی جائے گی۔ ویریفکیشن کا عمل سکول انفارمیشن سسٹم میں درج طلبہ کی تعداد کے مطابق مکمل کیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی سامنے آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں