چار پارکنگ سٹینڈز کی کامیاب نیلامی مکمل

چار پارکنگ سٹینڈز  کی کامیاب نیلامی مکمل

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان میں پارکنگ سٹینڈز کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا، جس میں چار سٹینڈز کی کامیاب نیلامی مکمل کر لی گئی۔نیلامی کا عمل ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد ندیم ملک کی زیر نگرانی شفاف انداز میں مکمل ہوا۔ ۔۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن احسن سلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ محمد سلیم، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔تفصیلات کے مطابق جلال مسجد پارک کا سٹینڈ 18 ہزار 200 روپے ، سرکٹ ہاؤس پارک 7 ہزار 200 روپے ، علامہ اقبال پارک 13 ہزار روپے جبکہ عام خاص باغ کا سٹینڈ 15 ہزار 300 روپے میں نیلام کیا گیا۔اس موقع پر ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا کہ پارکنگ سٹینڈز کی نیلامی سے ادارے کی سیلف انکم میں اضافہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں