انرویل کلبز کی فلاحی سرگرمیاں سالانہ پروجیکٹس کا جائزہ
ملتان (لیڈی رپورٹر)انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی چیئرمین مسز جینا اعجاز نے کہا ہے کہ ان کے تمام کلبز دکھی انسانیت کی۔۔
بھرپور خدمت کر رہے ہیں اور مستحق افراد کے علاج، تعلیم اور راشن کی فراہمی کے ذریعے اجر عظیم حاصل کر رہے ہیں۔ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے سال بھر کے فلاحی پروجیکٹس کے بارے میں بتایا کہ سیلاب زدگان کی امداد، گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج میں کمپیوٹر لیب کیلئے ائیر کنڈیشنرز کی فراہمی، محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر کی طالبات کیلئے واٹر فلٹریشن کولر اور گورنمنٹ شاداب سکول میں 200 پودوں کی شجرکاری شامل ہے ۔