سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنانی کی ہدایت
لودھراں (سٹی رپورٹر) لودھراں میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرصدارت سرکاری واجبات کی وصولی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔۔
جس میں متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس، کمرشلائزیشن، دکانوں کے کرایہ جات، کیٹل مارکیٹس، بلڈنگ لائسنس، واٹر چارجز، سلاٹر ہاؤس، لیز، این او سی اور پارکنگ و بس ویگن سٹینڈز فیسوں کی وصولی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے دکانداروں کو 15 دن کے اندر عدالتی احکامات پیش کرنے کی ہدایت دینے اور خطرناک قرار دی گئی دکانوں کو فوری مسمار کرنے کا حکم دیا۔