لودھراں میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، معیار پر زور

لودھراں میں ترقیاتی منصوبوں  کا جائزہ، معیار پر زور

لودھراں (سٹی رپورٹر) پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت لودھراں میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف فیلڈ میں متحرک ہو کر منصوبوں کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔۔

۔ انہوں نے بی کالونی میں سیوریج لائنوں اور مین بازار میں انڈر گراؤنڈ سیوریج ٹینک منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام منصوبے مون سون سے قبل ہر صورت مکمل کیے جائیں۔ حافظ محمد ظفر اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بی کالونی کی گلیوں کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور گنجان آباد علاقوں میں سیوریج لائنوں کی تنصیب کے بعد جدید طرز کی ٹف ٹائلز لگائی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں