مونڈکا میں پولیس کارروائیاں شراب اور اسلحہ برآمد
مونڈکا (نامہ نگار) پولیس تھانہ شاہجمال نے سماج دشمن عناصر سے بھاری مقدار میں شراب اور اسلحہ برآمد کر کے۔۔
ملزموں کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔دوران گشت پولیس نے شریف چھجڑا کے نواحی علاقے بھاڈ والا می نیاز ڈیوالہ کو قابو کیا اور اس کے قبضے سے 25 لٹر شراب برآمد کی، محمد سہیل راجپوت سے 30 لٹر جبکہ ملانوالا چوک سے نیاز ملانہ کے قبضے سے 30لٹر شراب برآمد کی گئی۔ہیڈ 46 کے قریب ایک ملزم شاکر کھلنگ نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے قابو کر لیا گیا۔ جامہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 30 بور پستول اور دو گولیاں برآمد ہوئیں۔