بچے سے زیادتی،خاتون سے کوشش پر مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے خاتون سے زیادتی کی کوشش اور بچہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں دو ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔۔
ڈی ایچ اے پولیس کو ابیہ بی بی نے بتایا کہ ملزم نے زبردستی زیادتی کی کوشش کی ۔ حقنواز نے بتایا کہ ملزم میرے بیٹے کو تعمیراتی مکان میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔