فوڈاتھارٹی کا چھاپہ، ناقص کیچپ،مشروبات تلف

فوڈاتھارٹی کا چھاپہ، ناقص کیچپ،مشروبات تلف

جہانیاں گول باغ چو ک اور بائی پاس کے قریب کارروائیاں، جرمانے عائد

ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہانیاں میں دو بڑی کارروائیوں کے دوران کیچپ پروڈکشن یونٹ اور ڈرنک کارنر کی چیکنگ کرتے ہوئے 300 لیٹر غیر معیاری کیچپ و مائیونیز اور 500 ساشے ممنوعہ گٹکا تلف کر دیا۔ ڈرنک کارنر مالک کے خلاف مقدمہ درج جبکہ کیچپ یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جہانیاں کے گول چوک اور بائی پاس پر واقع دو فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی۔ کارروائی کے دوران مائیونیز میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی، جبکہ تیار شدہ مصنوعات پر لیبلنگ اور ایکسپائری تاریخ بھی درج نہیں تھی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ممنوعہ گٹکا برآمد ہونے پر پان شاپ مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں