غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ متحرک‘ماڈل کیٹل منڈی سامورانہ میں انتظامات تیز کرنیکی ہدایت

ملتان (وقائع نگار خصوصی )ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت عید الاضحی کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی محکموں کے افسروں نے شرکت کی، اجلاس کے دوران عید الاضحی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے عید کے موقع پر غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری مویشی منڈیاں قائم کرنے کے اقدامات تیز کئے جائیں اور شہریوں کو سہولیات سے آراستہ منظور شدہ منڈیوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ڈپٹی کمشنر نے ماڈل کیٹل منڈی سامو رانہ میں مکمل انتظامات یقینی بنانے کا بھی حکم دیا اور بیوپاریوں وخریداروں کیلئے صاف پانی، سکیورٹی اور صفائی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں