کمشنر سے ڈی ایس ریلوے کی ملاقات مسافروں کو سہولیات فراہمی پر غور

کمشنر سے ڈی ایس ریلوے کی ملاقات  مسافروں کو سہولیات فراہمی پر غور

ملتان (خصوصی رپورٹر)کمشنر ملتان سے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن کی ملاقات، مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

تفصیل کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز ملتان ڈویژن محمد خالد خان نے کمشنر ملتان سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملتان اور خانیوال ریلوے اسٹیشنز پر صفائی کے انتظامات کو ستھرا پنجاب مہم کے تحت مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ لودھراں روڈ پر واقع ریلوے اپروچ روڈ کی بہتری کے حوالے سے بھی ضلعی انتظامیہ سے تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال ہوا۔مزید برآں، میلسی پارک سے متعلق ریلوے اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان جاری معاملہ میں پاکستان ریلویز کی جانب سے مکمل تعاون یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں