سوئی گیس ٹاسک فورس سرگرم 3میٹرز منقطع کردیئے
ملتان (خصوصی رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی 03میٹر منقطع، 55 کیسز کی چیکنگ کی گئی۔
تفصیل کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 55 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 03 گیس میٹر منقطع کر دیئے گئے ایک میٹر جو شفٹ ہوا تھا کاٹ لیا گیا ،دو میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ۔