ایمرسن یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کااہتمام
ملتان (کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سی ٹی او ملتان محمد نبیل کھوکھر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
سیمینار میں یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سی ٹی او ملتان نے اپنے خطاب میں روڈ ڈسپلن قائم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے پر زور دیا۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی قوم کے مہذب ہونے کا اندازہ سڑکوں پر نظم و ضبط سے لگایا جاتا ہے ۔