کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا
ملتان (کرائم رپورٹر )حساس اداروں نے کالعدم تنظیم کے کارندے کوگرفتار کرکے سنٹرل جیل منتقل کردیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ حساس اداروں کی جانب سے کالعدم تنظیم کے کارندے کو ٹرائبل ایریا سے گرفتار کیا تھا جو خیبر پختونخوا کا رہائشی تھا مذکورہ ملزم دہشت گردی سے متعلق جرائم میں مبینہ طور پر ملوث پایا گیا مذکورہ ملزم کو سکیورٹی کے سخت حصار میں سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا ۔