پولیس پارٹی پر حملہ، وردی پھاڑنے کے الزام میں مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس پارٹی پر حملہ کرنے اور وردی پھاڑنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج ۔۔
۔قطب پور پولیس کو سب انسپکٹر حبیب الرحمن نے بتایا کہ خاتون کی اطلاع موصول ہوئی کہ میرا خاوند عثمان مجھے جان سے مارنا چاہتا ہے موقع پر پہنچا تو گھر سے ملزم عثمان نکلا اور پولیس پارٹی پر حملہ آور ہوئے شرٹ پھاڑ دی منع کرنے پر پولیس کو دھمکیاں دینے لگا ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔