وہاڑی میں انسداد تمباکو نوشی آگاہی تقریب

وہاڑی میں انسداد تمباکو  نوشی آگاہی تقریب

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول پاکستان کی ممبر تنظیم سوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی بورے والا کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی کے حوالے سے ایک آگاہی تقریب منعقد کی گئی

جس میں ٹریفک پولیس، سول سوسائٹی، انجمن تاجران، میڈیا نمائندگان، ٹرانسپورٹرز اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد عوام الناس اور نوجوان نسل کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا اور تمباکو کنٹرول قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ مقررین نے تمباکو نوشی کے تاریخی پس منظر، تمباکو مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیوں کی حکمت عملیوں اور اس کے تدارک کے لیے اجتماعی کردار پر تفصیل سے اظہارِ خیال کیا۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں