گگو منڈی بورے والا ضلع تحصیل کا مطالبہ

 گگو منڈی بورے والا  ضلع تحصیل کا مطالبہ

گگو منڈی ( نامہ نگار ) بورے والا کو ضلع اور گگو منڈی کو تحصیل کا درجہ دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گگو منڈی اور بورے والا کے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے والد اور پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے کو عملی جامہ پہنائیں ۔

 

شہریوں کے مطابق میاں نواز شریف نے بورے والا میں منعقدہ ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے واضح طور پر وعدہ کیا تھا کہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت قائم ہونے کے بعد بورے والا کو ضلع اور گگو منڈی کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا ، تاہم حکومت بننے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہونے سے عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے ۔ شہریوں شفیق احمد انصاری ، ملک محمد فاروق سابق چیئرمین ، میاں شہزاد سابق ناظم ، چوہدری محمد شریف بلو سابق کونسلر ، چوہدری ندیم گجر ، عبداللہ فراز ، رانا نصیر احمد اور دیگر نے مشترکہ بیان میں اس مطالبے کو فوری طور پر پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں