خانیوال : حادثات اور گیسٹرو سے آٹھ افراد ہسپتال داخل

خانیوال : حادثات اور گیسٹرو  سے آٹھ افراد ہسپتال داخل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) گزشتہ روز خانیوال اور گردونواح میں ٹریفک اور مختلف روڈ حادثات میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ گیسٹرو کے مرض میں مبتلا تین افراد طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل ہوگئے ۔

متاثرہ مریضوں میں ارشد، بلال باجوہ، آفتاب، احمد، ذیشان، محمد وقاص اور دیگر شامل ہیں۔ تمام افراد کو ریسکیو 1122 اور دیگر ذرائع سے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں