کراٹے کلب چیمپئن شپ،طالب علم فرزان علی نے برونز میڈل جیت لیا
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)آل پاکستان کراٹے کلب چیمپئن شپ 2026 کے ڈویژنل مقابلوں میں سینٹر آف ایکسیلینس مظفرگڑھ کے نویں جماعت کے طالب علم فرزان علی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برونز میڈل حاصل کر لیا۔
انہوں نے اپنی شاندار فائٹ کی بدولت پنجاب لیول کے مقابلوں کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے ۔ فرزان علی کی اس کامیابی پر سینٹر آف ایکسیلینس کے پرنسپل ماجد کامران، اساتذہ، والدین اور طلبہ نے شدید مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ صوبائی سطح پر بھی مظفرگڑھ کا نام روشن کریں گے ۔ اس موقع پر پرنسپل ماجد کامران نے کہا کہ فرزان علی نے اپنی غیر معمولی مہارت، عزم اور محنت سے یہ کامیابی حاصل کر کے نہ صرف ادارے بلکہ پورے ضلع کا نام روشن کیا ہے ۔