بستی محمد پورہ واٹر سپلائی بحال شہریوں کا خراج تحسین
گگو منڈی ( نامہ نگار ) بستی محمد پورہ کی سب سے بڑی رہائشی آبادی کی واٹر سپلائی اسکیم میں اچانک بڑی خرابی پیدا ہو گئی تھی ، جس کے باعث بور اور پائپ وغیرہ کھل کر نیچے گر گئے اور علاقے میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو گئی ۔
صورتحال کی اطلاع ملنے پر رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے فوری اور سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع کونسل وہاڑی کے متعلقہ افسران کو ہنگامی بنیادوں پر واٹر سپلائی بحال کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ جس پر متعلقہ عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرمتی کام کا آغاز کیا ۔ واٹر سپلائی بحالی کے کام کی نگرانی رکن اسمبلی کے پی اے ٹو ڈویلپمنٹ غلام رسول نے مسلسل کی ۔ ہنگامی بنیادوں پر جاری مرمتی کام کے بعد بستی محمد پورہ میں پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ، جس پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ اہلیان بستی محمد پورہ شفیق احمد انصاری ، حاشر شفیق ، فیصل لطیف ، سابق چیئرمین میاں شہزاد ، جنید عالم ، محمد خالد ، سیف اللہ اور دیگر نے پانی کی فوری بحالی پر رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی عوامی خدمات کو سراہا ۔