حکومتی پالیسیوں پر عمل اور شہری مسائل کا حل ترجیح : اعظم جوئیہ
وہاڑی(خبرنگار ، نمائندہ خصوصی ) ایس ڈی ای او پیرا فورس اعظم جوئیہ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی حیثیت سے حکومتی پالیسیوں اور ہدایات پر مؤثر انداز میں عمل درآمد ان کی آئینی اور انتظامی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے تمام اقدامات قانون اور ضابطوں کے مطابق کیے جائیں گے جبکہ شہریوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کو بھی سنجیدگی سے مدنظر رکھا جائے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کا مقصد احکامات پر عمل درآمد کے ساتھ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا بھی ہے ۔