شدید گرمی اور حبس میں اضافہ معمولات زندگی متاثر
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) شہر اور گردونواح میں گزشتہ روز گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا جس کے باعث کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوا۔
ذرائع کے مطابق دن گزرنے کے ساتھ ساتھ گرمی اور حبس میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، جس سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ۔ دن کے اوقات میں سڑکوں اور بازاروں میں لوگوں اور ٹریفک کی آمد و رفت انتہائی کم رہی جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے گرمی سے بچنے کے لیے نہروں اور راجباہوں کا رخ کیا۔