ڈاکٹر اعجاز شاہ کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سے تبادلہ
میاں چنوں (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر خانیوال و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خانیوال کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ڈاکٹر اعجاز شاکر کا تبادلہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاں چنوں سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کچاکھوہ کر دیا ہے جبکہ کچاکھوہ سے ڈاکٹر جاوید احمد ہراج کو میاں چنوں تعینات کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر اعجاز شاکر پر ایک خاتون مریضہ کی جانب سے دوران معائنہ مبینہ نازیبا حرکات کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ دو روز سے یہ معاملہ سوشل میڈیا، اخبارات اور ٹی وی چینلز پر زیر بحث رہا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق دونوں ڈاکٹروں کو فوری طور پر نئی جائے تعیناتی پر فرائض سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مذکورہ معاملہ کے حوالے سے مزید کارروائی متعلقہ حکام کی جانب سے جاری ہے