شہری کا موبائل لیکر فرار ہونے والے کیخلا ف مقدمہ درج
ملتان ( کرائم رپورٹر ) پولیس نے شہری کا موبائل لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم نوسرباز ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
نیوملتان پولیس کو ملازم حسین نے بتایا کہ نامعلوم شخص میرے پاس آیا پیسے نکلوانے کا جھانسہ دیکر موٹرسائیکل پر بٹھاکر لے گیا اور نوسربازی سے موبائل لیکر فرار ہوگیا ۔پولیس نے نامعلوم نوسرباز ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔