شہری کی درخواست سماعت کیلئے منظور،وزارت قانون کو نوٹس جاری

شہری کی درخواست سماعت کیلئے  منظور،وزارت قانون کو نوٹس جاری

ملتان ( کورٹ رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد عاصم حفیظ نے ملتان کے شہری علی رضا بخاری کی رٹ درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وزارت قانون کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔

پٹیشنر کے وکیل سید اظہر حیدر بخاری نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے ملتان بینچ میں کسی جج کی تعیناتی نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے 15 اضلاع کے محنت کش پریشان ہیں بار بار مطالبات کے باوجود جج کا تقرر نہیں کیا جا رہا ہے ۔جس کی وجہ سے سینکڑوں ملازمین کے کیسزلٹکے ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں