دوہرے قتل کا الزام ، ایک ہی ملزم کیخلاف الگ الگ مقدمات
ملتان ( کرائم رپورٹر ) قادر پورراں پولیس نے دوہرے قتل کے الزام میں ایک ہی ملزم کیخلاف الگ الگ مدعیت میں مقدمات درج کرلیے ۔
پولیس کو فخر اور کلثوم بی بی نے بتایا کہ پروفیسر غلام مححی الدین اور ظہور گھر میں موجود تھے کہ ملزم نواز آیا اور اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگیا ،فائرنگ کی وجہ سے دونوں شدید زخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔پولیس نے ملزم کیخلاف الگ الگ مدعیت میں مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔