کہروڑپکا : ریونیو ریکوری اجلاس، اہداف جلد مکمل کرنے ہدایت
کہروڑپکا : ریونیو ریکوری اجلاس، اہداف جلد مکمل کرنے ہدایتریکوری میںکسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی:محمد طیّب
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) ریونیو ریکوری بارے جائزہ اجلاس اے ڈی سی آر نے صدارت کی۔ تفصیل کے مطابق جناح ہال میونسپل کمیٹی کہروڑپکا میں تحصیل بھر کے ریونیو افسران اور نمبرداران کے اجلاس میں ریونیو اہداف کے حصول اور ریکوری کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیّب نے ہدایت کی کہ مقررہ ریونیو اہداف کے حصول کے لیے ریکوری کا عمل مزید تیز کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب بورڈ آف ریونیو کے احکامات اور حکومتی ہدایات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مقررہ اہداف بروقت مکمل کیے جا سکیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد اصغر اقبال لغاری نے بھی ریونیو سٹاف کو ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے اور ریکوری مہم کو کامیاب بنانے کی ہدایت کی ۔