برف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، شہری پریشانی سے دوچار

 برف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، شہری پریشانی سے دوچار

برف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، شہری پریشانی سے دوچار زم زم ملے پانی سے تیار کردہ برف بلاک ایک ہزار روپے میں بکنے لگا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) برف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ شہری شدید پریشانی کا شکار ہے مظفرگڑھ میں شدید گرمی کے دوران برف کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے شہریوں کے مطابق مقامی آئس فیکٹری مالکان نے نرخوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے زم زم ملے پانی سے تیار کردہ برف کا ایک بلاک ایک ہزار روپے تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ ملتان سے تقریباً چھ سو روپے میں خریدی جانے والی برف یہاں مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے قیمتوں میں اس فرق پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گرمی میں برف روزمرہ ضرورت بن چکی ہے لیکن قیمتوں میں مسلسل اضافہ متوسط اور غریب طبقے کو متاثر کر رہا ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے سرکاری نرخ نامہ جاری کرنے اور کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے انتظامیہ سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ فوری اقدامات کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں