ذہنی مفلوج نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق
ذہنی مفلوج نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحقریسکیو اہلکاروں نے لاش نکال کر ورثا کے حوالے کر دی، پولیس کارروائی جاری
خانیوال، میاں چنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) نواحی علاقہ میاں چنوں تلمبہ جنگل ڈیرے والا میلسی لنک کینال میں ایک نوجواننعیم نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور تلاش کے بعد 28 اڈہ کے مقام سے لاش برآمد کر لی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان ذہنی طور پر مفلوج تھا۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ متعلقہ پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔