ہائیکورٹ سرخ ٹائی لگا کر عدالت پیشی پر لیگل ایڈوائزر پر برہم

ہائیکورٹ سرخ ٹائی لگا کر عدالت پیشی پر لیگل ایڈوائزر پر برہم

ہائیکورٹ سرخ ٹائی لگا کر عدالت پیشی پر لیگل ایڈوائزر پر برہمجسٹس سلطان تنویر کا سخت نوٹس،حاجی محمد اسلم کا کیس دوسری عدالت میں ٹرانسفر

ملتان( کورٹ رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس سلطان تنویر احمد نے ضلع کونسل ملتان کے لیگل ایڈوائزر کی سرخ کلر کی ٹائی لگا کر عدالت میں پیش ہونے پر سرزنش کی اور ان کا کیس دوسری عدالت میں ٹرانسفر کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز قیصر ریحانہ کی چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ملتان کے خلاف رٹ درخواست کی سماعت ہورہی تھی جس میں پٹیشنر کے وکیل محمد یافث نوید ہاشمی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے بھائی کی وفات کے ساتھ سال بعد بھی انہیں پنشن نہیں ملی ۔انتظار حسین نقوی ولد اقرار حسین نقوی جو ضلع کونسل ملتان کے ملازم تھے ۔ان کا انتقال دو دسمبر 2017 کو ہوا اگرچہ 22 لاکھ روپے کے واجبات ادا ہو چکے ہیں لیکن پنشن کا اجراء تا حال نہیں ہو سکا ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے جسٹس سلطان تنویر احمدنے ضلع کونسل کے لیگل ایڈوائزر کو طلب کیا تو وہ سرخ ٹائی کے ساتھ عدالت کا روبرو پیش ہوئے جس کا عدالت نے سخت نوٹس لیا کہ وہ عدالت کے ڈیکورم کا خیال نہیں کرتے اور انہوں نے اس کیس کو دوسری عدالت میں منتقل کر دیا جبکہ ضلع کونسل کے لیگل ایڈوائزر حاجی محمد اسلم پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں