خانیوال، جھوٹا مقدمہ درج کرانے والی خاتون گرفتار

 خانیوال، جھوٹا مقدمہ درج  کرانے والی خاتون گرفتار

خانیوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) تھانہ صدر میاں چنوں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جھوٹا مقدمہ درج کرانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے ۔

 پولیس کے مطابق خاتون رضیہ بی بی نے 24 جون 2025 کو تین افراد کے خلاف زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کروایا تھا ۔ دوران تفتیش الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے جبکہ عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ منظور کر لی ۔ عدالتی احکامات کے بعد سب انسپکٹر خدیجہ حسین نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ رضیہ بی بی کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ( انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ) ایکٹ 2021 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں