قادر پور راں:پنچایت سے قبل فائرنگ ،دو افراد قتل

قادر پور راں:پنچایت سے قبل فائرنگ ،دو افراد قتل

قادر پور راں:پنچایت سے قبل فائرنگ ،دو افراد قتل گھریلو تنازع پر پنچایت ہونا تھی، ظہور اور غلام محی الدین موقع پر چل بسے

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ قادرپوراں کے علاقہ میں پنچایت سے قبل ملزموں نے فائرنگ کرکے دوافراد کو قتل کردیا۔پولیس نے لاشیں نشتر ہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔پولیس کے مطابق بستی بخش میں فائرنگ سے ظہور اور غلام محی الدین قتل ہوئے وجہ عناد یہ تھی کہ ظہور کی والدہ نے دوسری شادی کی تھی جو ناراض ہوکر گھر آئی ہوئی تھی جسکی پنچایت ہونی تھی۔ ملزموں نے فائرنگ کرکے دوافراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں