تجاوزات کیخلاف پیرا فورس کی کارروائی،11دکانیں سیل

 تجاوزات کیخلاف پیرا فورس کی کارروائی،11دکانیں سیل

تجاوزات کیخلاف پیرا فورس کی کارروائی،11دکانیں سیل مسجد بازار تلمبہ روڈ کے دکانداروں کو متعدد بار وارننگ دی گئی تھی

میاں چنوں (سٹی رپورٹر) میاں چنوں مسجد بازار میں تجاوزات اور قانون شکنی کے خلاف پیرا فورس نے بڑا آپریشن کیا ہے ۔ کارروائی کے دوران سڑکوں پر سامان رکھ کر عوامی راستے بند کرنے والی گیارہ دکانیں سیل کر دی گئیں۔ مسجد بازار تلمبہ روڈ پر واقع دکانداروں کو متعدد بار وارننگ دی گئی تھی کہ وہ اپنی حدود میں رہیں اور سڑکوں پر سامان رکھ کر شہریوں کے لیے مشکلات پیدا نہ کریں، تاہم ہدایات پر عمل نہ ہونے پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے بعد انچارج پیرا فورس حماد گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وارننگ کا وقت ختم ہو چکا ہے اور اب صرف قانون پر عملدرآمد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہر میں ٹریفک اور عوامی سہولت متاثر نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں