گگو منڈی میں بلالی ڈکیت گینگ گرفتار مال برآمد ہوا

گگو منڈی میں بلالی ڈکیت  گینگ گرفتار مال برآمد ہوا

گگو منڈی ( نامہ نگار ) تھانہ گگو منڈی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3رکنی بلالی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ، جس کے سرغنہ بلال عرف بلالی سمیت اس کے 2 ساتھی غلام فرید اور محمد اسلم شامل ہیں ۔

پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں ، بجلی کی قیمتی تاریں ، تانبہ اور نقدی سمیت تقریباً 5 لاکھ 13 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 14 مقدمات ٹریس کیے گئے ہیں جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 3 پسٹل اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں ۔ ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں