بورے والا میں پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری
بورے والا(سٹی رپورٹر ) پٹواریوں اور گرداوروں کی قلم چھوڑ ہڑتال بائیسویں روز میں داخل ہو گئی ہے جس کے باعث محکمہ مال سے متعلقہ امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اراضی انتقالات فردات کے اجرا رجسٹریوں اور دیگر ریونیو معاملات مکمل طور پر التوا کا شکار ہیں جس سے سائلین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
انجمن پٹواریاں کے مقامی عہدیداران صدر چوہدری طاہر جاوید ضلعی صدر ملک محمد سرور سابق صدر محمد ممتاز بھٹی اور دیگر رہنماؤں نے ہڑتالی کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹواری برادری اپنے جائز مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج جاری رکھے ہوئے ہے ۔