سلنڈر پھٹنے سے جھلسنے والا سپیشل برانچ کا ملازم چل بسا
قمر حسن نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں زیر علاج تھا، لاش ورثاء کے سپرد
ملتان ( کرائم رپورٹر )سلنڈر بلاسٹ میں جھلسنے والا سپیشل برانچ کا ملازم برن یونٹ میں دم توڑ گیا ۔ ڈیرہ غازیخان سپیشل برانچ میں کانسٹیبل کی ڈیوٹی کرنے والا قمر حسن سلنڈر بلاسٹ میں بری طرح جھلس گیا تھا جسے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال برن یونٹ منتقل کیا گیا تھا قمر حسن دوران علاج برن یونٹ میں چل بسا ،اطلاع پر کینٹ پولیس نے کاغذی کارروائی کے بعد لاش حوالے کردی جو لاش وصول کرنے کے بعد اپنے آبائی گاوں روانہ ہوگئے ۔