خاتون سے بدتمیزی، ہراساں کرنے والے کیخلاف کارروائی
ملتان (کرائم رپورٹر )خاتون سے بدتمیزی اور ہراساں و پریشان کرنے کے الزام میں پولیس نے اوباش ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
بستی ملوک پولیس کو صدف نے بتایا کہ ملزم شاہد افضل نے بدتمیزی کرتے ہوئے ہراساں و پریشان کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔