بجلی بلوں پر اضافی ٹیکسز اور چارجز ختم کئے جائیں،مظہر رخسار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے۔۔۔
کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں شامل کیپسٹی چارجز اور دیگر اضافی ٹیکسز کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بجلی کے بلوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے تو متعدد ایسے ٹیکسز سامنے آتے ہیں جن کا بوجھ براہ راست عوام پر ڈالا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو صارفین، تاجروں اور صنعتکاروں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔