11منشیات فروش گرفتار چرس ، شراب ، آئس برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے متعدد ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چرس، آئس اور شراب برآمد کر لی۔۔۔
پولیس کے مطابق تھانہ چہلیک کے اہلکاروں نے ملزم اللہ دتہ کے قبضے سے 520 گرام چرس برآمد کی۔ تھانہ قطب پور پولیس نے ملزم کاشف سے 30 لٹر شراب برآمد کی۔تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ملزم مبارک سے 20 لٹر، ملزم ظرر سے 15 لٹر، ملزم وقاص سے 10 لٹر اور ملزم پرویز سے 15 لٹر شراب برآمد کر لی۔تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم فیصل کے قبضے سے 1100 گرام آئس برآمد کی ۔