عربی سیکھنے کے خواہشمند طلبہ سے درخواستیں طلب
کویت یونیورسٹی کے لینگویج ٹیچنگ سنٹر میں سکالر شپ پر داخلہ دیا جائیگا
ملتان (خصوصی رپورٹر)عربی زبان سیکھنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ و طالبات کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئی تفصیل کے مطابق ، جس کے تحت اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان) نے کویت یونیورسٹی کے لینگویج ٹیچنگ سینٹر میں داخلوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں ذرائع کے مطابق تعلیمی سال 2026-27 کے لئے اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے ، جن کے تحت طلبہ کو عربی زبان کے مطالعے اور سیکھنے کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گایہ پروگرام کویت یونیورسٹی کے لینگویج ٹیچنگ سینٹر کے ذریعے چلایا جائے گا، جس کا مقصد بین الاقوامی معیار کے مطابق زبان کی تعلیم کو فروغ دینا ہے حکومت کویت نے پاکستانی مرد و خواتین طلبہ کے لئے خصوصی سکالرشپ نشستیں مختص کی ہیں۔