میپکو میں جینکو ملازمین کے کیسز فوری نمٹانے کی ہدایت

میپکو میں جینکو ملازمین کے کیسز  فوری نمٹانے کی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ہیومن ریسورس اینڈ کیریئر مینجمنٹ آفیسر میپکو میاں محمد سہیل افضل نے میپکو میں جینکو سے ایڈجسٹ ہونے والے تمام ملازمین کے معاملات فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔۔۔

انہوں نے کہا کہ جینکو ملازمین کی تنخواہوں، سکیل ایڈجسٹمنٹ، پنشن، پروموشن اور اپ گریڈیشن سے متعلق تمام کیسز محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔وہ میپکو ہیڈکوارٹر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ایچ آر اینڈ ایڈمن کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ملازمین کے زیر التوا معاملات، آڈٹ پیراز، بجٹ، دفتری نظم و ضبط اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔چیف ایچ آر اینڈ سی پی آفیسر نے ہدایت کی کہ کمپنی بھر میں تمام زیر التوا آڈٹ پیراز فوری طور پر نمٹائے جائیں اور ڈی جی آڈٹ لاہور کی نگرانی میں آڈٹ معاملات کو مکمل کیا جائے تاکہ 30 جون 2026 کے بعد کوئی پیرا زیر التوا نہ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں