ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن کے سبب بجلی بند رہے گی

 ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن  کے سبب بجلی بند رہے گی

ملتان(خصوصی رپورٹر)میپکو ترجمان کے مطابق بجلی کے ترسیلی وتقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن،ضروری مرمت۔۔

 ، ترقیاتی منصوبوں وسکیموں کی بروقت تکمیل کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی آج مختلف اوقات میں بند رہے گی اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KVاکبر شاہ،نیو گرے والا،ماڈل ٹائون،بچ ولاز،واپڈا ٹائون فیز1، ایم ڈی اے ، ڈیہڑ،ایگرک ٹائون،عمر فاروق،نیو ائیر پورٹ ،بوٹے والا،گلزار پورفیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے صبح تک،11KVصابرہ، ٹیوب ویل اور قصبہ مڑل فیڈرز سے چھ صبح بجے سے گیارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں