بری نیت سے گھر میں داخل شخص کی چھترول،پولیس کے حوالے

بری نیت سے گھر میں داخل شخص  کی چھترول،پولیس کے حوالے

گگومنڈی (نامہ نگار)نواحی گاؤں 363 ای بی میں مبینہ طور پر ایک اوباش شخص خاتون کے گھر دیوار پھلانگ کر داخل ہو گیا۔۔

، جسے اہل علاقہ نے موقع پر پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 357 ای بی کی رہائشی مطلقہ خاتون عطیہ اقبال کے گھر گزشتہ شب رکشہ ڈرائیور عابد موہل مبینہ طور پر دیوار پھلانگ کر داخل ہوا۔ اس دوران خاتون کے شور مچانے پر اس کے والد، بھائی اور اہل محلہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو قابو کر لیا۔اہل علاقہ نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس تھانہ گگومنڈی موقع پر پہنچی اور زخمی حالت میں ملزم عابد موہل کو تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تھانے منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں