ڈاکو پٹرول پمپ کے کیشئر سے نقدی چھین کر فرار
سکندرآباد (نامہ نگار) تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے کشمیر چوک کے قریب نجی پیٹرول پمپ کے کیشئیر سے دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول پمپ کا کیشئیر اسد علی نقدی بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر روکا۔ اس دوران ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر کیشئیر کو قابو کر لیا اور اس کی تلاشی لے کر ایک لاکھ 30 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تھانہ سٹی شجاع آباد میں دفعہ 392 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔