چیف آفیسر کے خلاف دفتر میں مبینہ تمباکو نوشی کی شکایت

چیف آفیسر کے خلاف دفتر  میں مبینہ تمباکو نوشی کی شکایت

میلسی (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی میلسی کے چیف آفیسر کے خلاف سرکاری دفتر میں مبینہ طور پر سگریٹ نوشی کرنے پر صوبائی محتسب پنجاب کے علاقائی دفتر وہاڑی میں شکایت درج کرا دی گئی ہے ۔۔۔

درخواست گزار شہری قاضی افتخار الدین فاروقی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیف آفیسر نے دفتر کے اندر سگریٹ نوشی کر کے عوامی مقام کو دھوئیں سے آلودہ کیا جو انسداد تمباکو نوشی اور غیر تمباکو نوش افراد کے تحفظ کے آرڈیننس 2002 کی خلاف ورزی ہے ۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر عوامی مقامات ہیں جہاں تمباکو نوشی قانوناً ممنوع ہے اور یہ عمل نہ صرف قانون شکنی بلکہ ایک سنگین انتظامی بے ضابطگی بھی ہے جس سے سائلین اور ماتحت عملے کی صحت متاثر ہو سکتی ہے ۔درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ دفتر کو نو اسموکنگ زون قرار دے کر واضح انتباہی بورڈز آویزاں کیے جائیں اور ذمہ دار افسر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں