میپکو کا 550 اے ایم آئی میٹرز کی فوری تقسیم کا فیصلہ

میپکو کا 550 اے ایم آئی  میٹرز کی فوری تقسیم کا فیصلہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) انتظامیہ نے ریجن بھر میں خراب اور جلنے والے تھری فیز میٹروں کی فوری تبدیلی کے لئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔۔۔

۔شعبہ میٹریل مینجمنٹ ملتان کی جانب سے مختلف آپریشن سرکلوں کو مجموعی طور پر 550 تھری فیز اے ایم آئی (سمارٹ) میٹرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ ملک جاوید اقبال کی جانب سے جاری ایلوکیشن کے مطابق ملتان اور بہاولپور سرکلوں کو 100،100 میٹرز فراہم کئے گئے ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، وہاڑی، ساہیوال، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، بہاولنگر اور خانیوال سرکلوں کو 50،50 میٹرز جاری کئے گئے ہیں۔میپکو انتظامیہ نے تمام متعلقہ افسروں کو ہدایت کی ہے کہ یہ میٹرز ترجیحی بنیادوں پر خراب اور جلنے والے پرانے میٹروں کی تبدیلی کے لئے استعمال کئے جائیں اور فوری طور پر ایم ڈی ایم سسٹم میں فعال کیا جائے ۔مزید ہدایت کی گئی ہے کہ نئے نصب ہونے والے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب اور استعمال کی رپورٹس فوری طور پر ہیڈکوارٹر کو ارسال کی جائیں۔انتظامیہ کے مطابق جدید اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب سے صارفین کو بہتر میٹرنگ سہولیات میسر آئیں گی جبکہ بجلی کے استعمال کی مؤثر نگرانی بھی ممکن ہو سکے گی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں