خانیوال میں پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )تھانہ کہنہ کے علاقے نانک پور روڈ پر پولیس اور مشکوک افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں۔۔۔
ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کہنہ پولیس کو نانک پور روڈ پر تین مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اہلکاروں نے گاڑی کے اوٹ میں پناہ لے کر اپنی جانیں محفوظ بنائیں۔فائرنگ کے دوران ملزمان کی اپنی ہی گولی سے ان کا ایک ساتھی زخمی ہو کر موقع پر گر گیا جبکہ باقی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ریسکیو اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی شناخت اشرف ولد نواب دین، قوم جٹ، سکنہ گلشن ٹاؤن کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ۔