ملزموں کی 2لڑکیوں سے زیادتی، ویڈیو بھی بناڈالی
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے زیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے کے الزام میں دو ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔۔
صدر جلالپور پولیس کو شوکت نے بتایا کہ ملزم نے میری سالی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناکر ارتکاب جرم کیا جبکہ سٹی جلالپور پولیس کو زاہد حسین نے کہا کہ ملزم یوسف نے میری بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔