شجاع آباد ،دو حادثات، بچی سمیت دو افراد جاں بحق

شجاع آباد ،دو حادثات، بچی سمیت دو افراد جاں بحق

تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر، 8 سالہ بچی اور بزرگ موقع پر دم توڑ گئے

سکندرآباد (نامہ نگار) شجاع آباد میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 8 سالہ بچی اور ایک بزرگ شخص جاں بحق جبکہ ایک کار ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ مستری کی ہٹی کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار بے قابو کار نے سڑک عبور کرتی ہوئی 8 سالہ بچی کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ کار ڈرائیور بھی گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور زخمی ہو گیا۔جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 8 سالہ فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش اور زخمی ڈرائیور کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ معصوم بچی کی ہلاکت پر علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔دوسرا حادثہ پکی پل شاہ پور ابھہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل نے سڑک پر پیدل چلنے والے 60 سالہ بزرگ کو ٹکر مار دی۔ بزرگ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا۔ جاں بحق بزرگ کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں