اوپن یونیورسٹی میں آن لائن ہنر مندی کورسز شروع

 اوپن یونیورسٹی میں آن لائن ہنر مندی کورسز شروع

داخلوں کی آخری تاریخ 3 جولائی مقرر، کلاسز 10 جولائی سے ہوں گی

ملتان (خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سینٹر فار لائف لانگ لرننگ (CLL)نے iSkills کے اشتراک سے جدید آن لائن ہنر مندی کورسز شروع کر دیئے ہیں۔ ان کورسز کا مقصد نوجوانوں اور کاروباری افراد کو ڈیجیٹل معیشت سے متعلق عملی مہارتیں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بہتر روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں اور آن لائن کاروبار کے ذریعے اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکیں۔پروگرام کے تحت ای کامرس اینڈ بزنس آٹومیشن، یوٹیوب آٹومیشن اینڈ مونیٹائزیشن، اور ایٹسی مارکیٹ پلیس اینڈ ڈیجیٹل پروڈکٹس بزنس کے کورسز پیش کئے جائیں گے ۔ ہر کورس کی مدت تین ماہ ہوگی جبکہ کامیاب شرکاء کو تین ماہ تک پوسٹ کورس سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔یونیورسٹی کے مطابق ہر کورس کی فیس 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔ ماہر ٹرینر تنویر نندلہ شرکاء کو جدید اور عملی مہارتوں کی تربیت دیں گے تاکہ وہ عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ میں مؤثر انداز میں کام کر سکیں۔داخلے کے لئے کم از کم تعلیمی قابلیت میٹرک مقرر کی گئی ہے ۔ داخلوں کا آغاز 8 جون 2026 سے ہو چکا ہے جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 جولائی 2026 ہے ۔ پہلی کلاس 10 جولائی 2026 سے شروع ہوگی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں